سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل 6 جنوری کو پاکستان کا دورہ کرینگے

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل 6 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ وزیراعظم نواز شریف سے سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر بھی بات کریں گے۔


دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل آئندہ ہفتے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، سعود الفیصل وزیراعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملیں گے جس میں دو طرفہ امور زیر بحث آئیں گے۔


سعودی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سماء کو بتایا کہ سابق صدر مشرف کے معاملے پر بھی بات چیت ہوگی اور وزیر خارجہ سعود الفیصل سعودی شاہ عبداللہ کا خصوصی پیغام وزیراعظم نواز شریف کو پہنچائیں گے۔ سماء

کا

کو

وزیر

code

خارجہ

warrant

Tabool ads will show in this div