فیصل آباد کی گلستان کالونی میں مبینہ گیس لیکج سے دھماکا،2 عمارتیں گرگئیں

فیصل آباد کی گلستان کالونی میں سلنڈر دھماکے سے 2 منزلہ عمارت گرگئی۔

اتوار کی صبح گلستان کالونی میں سلنڈر کے دھماکے سے عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق عمارت میں دھماکا گیس لیکیج کےباعث ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو نے بتایا ہے کہ ملبے تلے مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ علاقے میں بجلی اور گیس کی سپلائی معطل کردی گئی ہے اور امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

GAS LEAKAGE

Gulistan Colony

Tabool ads will show in this div