سجاول میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

سجاول میں دو ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔

سجاول بدین روڈ پر بڈو ٹالپر کے قریب فروٹ سے بھری سوزکی پک اپ اور ٹرالر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، مرنے والے دونوں سوزوکی میں سوار افراد کا تعلق سجاول سے تھا۔

واقعے کے بعد ٹرالر کا  ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے ہیں، پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت فروٹ ہول سیلر حاجی غلام رسول اور سوزکی ڈرائیور حاجی سلیمان سومرو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سجاول میں ہی ہی دوسرا حادثہ بدین بائی پاس روڈ پر ملاح پیٹرول پمپ کے مقام پر ہوا جہاں مزدا ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شہداد کوٹ کے رہائشی  شخص مجیب الرحمان کے نام سے  ہوئی، دیگر 4 زخمی افراد کو سول اسپتال سجاول پہنچایا گیا، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

 

TRAFFIC ACCIDENT

sajawal

Badin Road

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div