ٹرینوں کے کرائے بڑھانا ہونگے،شیخ رشید احمد

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرین کے کرائے بڑھانا ہونگے۔ تاہم تیل کی قیمت کم ہونے کی صورت میں کرائے کم بھی کئے جائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ غریب کو سہولت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ اگر بس میں ہوتا تو کبھی کرائے نہیں بڑھنےدیتے۔
شيخ رشيد نے مريم نواز اور بلاول بھٹو کي سياسي سرگرميوں کو ٹک ٹاک کا پروگرام قرار دے ديا اور کہا کہ بچے کمپني کي مشہوری کر رہے ہيں تو کسي کو کيا اعتراض ہے۔ انھوں نے کہا کہ دو شخصيات کو مني لانڈرنگ پر استثنيٰ دلوانے کے ليے اپوزيشن سب کچھ کررہي ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ يہ سوچيں گے کہ چندہ دے کر فضل الرحمان سے بندے بلوا ليں گے،دھرنے کيلئے 126دن چاہئيں، يہ نہيں کہ صبح آئيں اور شام کو چلے جائيں۔