پرویز مشرف کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے، حکومت مداخلت نہیں کرسکتی، پرویز رشید

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف ماضی میں بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے گریز کرتے رہے ہیں، ان کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، حکومت آزاد عدلیہ کے معاملہ میں مداخلت نہیں کرسکتی۔


وزیراطلاعات پرویز رشید نے سابق صدر کی صحت اور ان کے مستقبل کے حوالے سے کہا کہ حکومت پر پرویز مشرف سے متعلق کوئی دباؤ نہیں، تمام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ملک میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات موجود ہیں اور پرویز مشرف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سابق صدر کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، حکومت آزاد عدلیہ کے معاملہ میں مداخلت نہیں کر سکتی۔


مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف ماضی میں بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے گریز کرتے رہے، وہ ابھی سے گھبرا رہے ہیں، ابھی تو ان پر دباؤ آیا ہی نہیں، ہم ان کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، لیکن انہیں عدالت کا سامنا کرنا پڑیگا، پرویز مشرف نے جو بویا آج وہی کاٹ رہے ہیں۔ سماء

کا

کو

Video

فیصلہ

law

woes

Tabool ads will show in this div