گینگسٹر گڑیا پر تنقید کرنے والوں کو مہوش حیات کا جواب
لالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’باجی ‘‘ کے لیے فلمائے گئے آئٹم سونگ پر اداکارہ مہوش حیات کوسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے، اداکارہ نے اس حوالے سے شائقین پر اپنے خیالات واضح کیے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قدرے بولڈ انداز میں فلمائے گئے آٹم نمبر ’’‘گینگسٹرگڑیا‘‘ پر کڑی تنقید کے بعد مہوش نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ وہ اپنا کام اپنی مرضی سے کرتی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش نے لکھا ’’ڈانس نمبرز کرنا میری اپنی چوائس ہے، بطور ایک اداکارہ یہ میرا کام ہے۔ ایک خاتون کی حیثیت سے مجھے اپنا کام طاقتور لگتا ہے‘‘۔
اداکارہ نے رقص کے حوالے سے لکھا کہ ڈانس جمالیاتی طور پر ان کے لیے آرٹ کی سب سے خالص شکل ہے۔
To do these dance numbers has been my choice. As an actress and performer it is my job. As a woman I find my work empowering. Dance to me is aesthetically the purest form of art. https://t.co/KzGNoXJXhU Incase you’ve missed it here’s the link ☝🏻
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) June 21, 2019
اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں مہوش نے اس گانے کی تھیم واضح کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 5 سال بعد کسی فلم میں مختصر انٹری دی ہے جس پر انہیں فخر ہے۔
مہوش نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ایک عورت اپنے کنٹرول میں ہوتی ہے اور وہ جانتی ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے۔ تم میرے ساتھ کھیل نہیں سکتے کیونکہ میں کھلونا نہیں ہوں ‘‘۔
Oops I did it again! After 5 years another cameo that I am very proud of. R u ready for Gangster Guriya?A woman in control of herself & knows wat she wants! ”You can't play me boy..nahi hoon mai khilona”👊🏻 Thank you @aClockworkObi,Saqib Malik,Taha,Akif ILyas,Anila,Mo Azmi n team pic.twitter.com/7QQ0gX4URf
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) June 20, 2019
اداکارہ نے اس آئٹم نمبر کی شاعری اور کوریو گرافی پر ساتھی اداکار عثمان خالد بٹ، ڈائریکٹر ثاقب ملک، میک اپ آرٹسٹ عاکف الیاس اور دیگر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ فلم باجی کے اس گانے کو بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے گایا ہے۔ مہوش حیات اس سے قبل بھی آئٹم سانگ کر چکی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے تنقید کرتے ہوئے مہوش سے تمغہ امتیاز واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔
فلم ’’باجی‘‘ رواں ماہ 28 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں اداکارہ میرا، آمنہ الیاس ، عثمان خالد بٹ کے علاوہ اداکار محسن عباس حیدر بھی شامل ہیں۔