کیا آپ اس تصویر کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں؟

اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور ہمیں بتائیں کہ اس تصور میں نظر آنے والی بلی سیڑھیاں چڑ رہی ہے یا اتر رہی ہے؟۔

جی ہاں یہ ایک ایسی تصویر ہے، جو آپ کو سوچنے پر مجبور کردے ۔

یہ تصویر سال 2015 میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔، جس میں دیکھنے والے یہ راز جاننے سے قاصر رہے کہ آیا یہ بلی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے یا سیڑھیاں اتر رہی ہے۔

یہ تصویر آپٹیکل الوشن یعنی ایسے مناظر جن سے انسانی آنکھ دھوکا کھا جائے کے طور پر بنائی گئی ہے۔

اگر آپ تھوڑا عقل کے گھوڑوں کو دوڑائیں تو معلوم ہوگا دراصل یہ بلی اوپر نہیں نیچے آ رہی ہے۔ آپ زرا اس تصویر میں بنی سیڑھیوں کی ساخت کو غور سے دیکھیں۔ الٹی سائڈ پر سیڑھیوں کے نقش سے اندازہ ہوتا ہے کہ بلی دراصل اوپر سے نیچے جا رہی ہے۔

اب سیڑھیوں کی ساخت کو زرا اس تصویر میں دیکھیں۔

اگر آپ غور سے دیکھیں تو سیڑھیوں کے بیچ میں آپ کو ایک سایہ سا نظر آئے گا، اور یہ اسی صورت ہوسکتا ہے جب بلی اوپر سے نیچے کی جانب جا رہی ہو اور اپ اوپر اس کی جانب دیکھ رہے ہوں۔

یہ سایہ بلی اور سیڑھیوں پر آتی روشنیوں سے بنا ہے۔

آخری بات، اگر کبھی آپ نے کسی بلی کو سیڑھیاں اترتے دیکھا ہے تو آپ سمجھ جائیں گے کہ یہ بلی نیچے جا رہی ہے، کیوں کہ بلی نے اپنا پاوں آگے کی جانب بڑھایا ہوا ہے۔ نہ کہ آگے کا پنجا پیچھے کی جانب۔

STAIRS

psychology

OPTICAL ILLUSION

Viral Picture

Tabool ads will show in this div