ورلڈ کپ : بنگلہ دیش 382 رنز ہدف کے تعاقب میں 333 پر ہمت ہار گیا، آسٹریلیا کامیاب

Jun 20, 2019

ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیدی، بنگال ٹائیگرز 382 رنز ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 333 رنز بناسکی، مشفیق الرحیم نے ناقابل شکست سنچری، تمیم اقبال اور محمود اللہ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

مزید جانیے : آسٹریلیا کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 382 کا ہدف

ورلڈ کپ 2019ء کے ناٹنگھم میں کھیے گئے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں 23 رنز پر ہی بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب سومیا سرکار10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، شکیب الحسن اور تمیم کے درمیان 79 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم لیفٹ ہینڈر اسٹار آل راؤنڈر 41 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تمیم اقبال بھی 62 رنز بنا سکے، لٹن داس 20 رنز بنا کر وکٹ گنواگئے، مشفیق الرحیم اور محمود اللہ نے بنگلہ دیشی شائقین کو کچھ امید دلائی، دونوں کے درمیان 127 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم محمود اللہ چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 50 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، شبیر رحمان اگلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تو بنگلہ دیش کی جیت کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی

مہدی حسن مرزا 6 اور میچ کی آخری گیند پر مشرفی مرتضیٰ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے 97 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک، اسٹائنس اور کمنز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم زامپا ایک شکار کرسکے۔

ڈیوڈ وارنر کو شاندار 166 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

BANGLADESH

world cup 2019

CWC2019

Tabool ads will show in this div