مشرف کودل کا عارضہ لاحق،تفصیلی ٹیسٹس دوروزمیں کئے جایئنگے،میڈیکل بورڈ
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : سابق صدر جنرل پرویزمشرف کے علاج معالجہ پرمامور 7رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کے ابتدائی میڈیکل ٹیسٹس مکمل کرلئے ہیں،،بورڈ نے قرار دیا ہے کہ سابق صدر کو دل کا عارضہ لاحق ہواتھا،،تاہم علاج جاری رکھنے کے حوالے سے تفصیلی ٹیسٹس آئندہ دو روز میں کئے جایئں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر کے علاج معالجے پر مامور میڈیکل بورڈ کی قیادت میجرجنرل طاہر مجید کررہے ہیں،7رکنی بورڈ میں میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کو خصوصی طور پر شامل کیاگیا ہے ،،میجر جنرل (ر) اظہر کیانی سابق صدر کی میڈیکل ہسٹری کا مکمل ریکارڈ رکھتے ہیں۔
،ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کا پرویز مشرف کے علاج معالجے پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ،،ذرائع کے مطابق امراض قلب کے ماہرین نے مشرف کی طبی حالت پر تبادلہ خیال میں مشرف کی تشخیصی رپورٹس کل جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،،جبکہ تفصیلی ٹیسٹوں کی رپورٹس کے بعد علاج کے حوالے سے میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا۔ سماء