شیشے پر خوبصورت رنگوں سے نقش کاری

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/MUL-Glass-Painting-PKG-19-06.mp4"][/video]

جنوبی پنجاب کی ثقافت میں شیشے پر خوبصورت رنگوں سے نقش کاری  کا فن کئی برس گزرنے کے بعد بھی زندہ ہے۔

شیشے پر خوبصورت رنگوں سے نقش کاری کا فن جنوبی پنجاب میں خوب مقبول ہے۔شیشے کے ٹکڑوں پر کمال مہارت سے رنگ بکھیرتے 45 سالہ استاد محمد ایوب پچھلے 30 سال سے اس فن کو زندہ رکھے ہوئے ہيں۔

اسٹین گلاس ورک پر آؤٹ لائن اور رنگ برنگے پھولوں کی نقش کاری عام سے شیشے کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ملتانی ثقافت کو اجاگر کرتا یہ فن دیکھنے والوں کو سحر زدہ کردیتا ہے،اسی لئے شہری اس منفرد کام پسند کرتے ہیں۔

لال، پیلے ،سبز، نارنجی اور جامنی پھولوں سے بنے یہ شیشے جہاں لگتے ہیں وہیں سج جاتے ہیں۔ جاذب نظر رنگوں سے سجے یہ گلاس نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت ہیں بلکہ گھر کو بھی حسین تر بنا دیتے ہیں۔

mirror work

Tabool ads will show in this div