جرمن چانسلر قومی ترانے کے دوران کانپنے کیوں لگیں؟
جرمن چانسلر اینجلا مرکل جب یوکرین صدر کے ساتھ قومی ترانا سننے ڈائیس پر پہنچیں تو اس وقت کیمرے پر لگی ہر آنکھ حیران رہ گئی جب انہوں نے جرمن چانسلر کو بہت بری طرح کانپتے دیکھا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے دورے پر آئے نو منتخب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی کے استقبالیہ میں جرمن چانسلر انجیلامرکل کے کانپنے کی وڈیونے سب کو حیران کردیا۔
What's going on with her? ?? pic.twitter.com/rcOeerYmtQ
— F. Jeffery (@Natsecjeff) June 18, 2019
استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے ترانے بجانے کے دوران یوکرینی صدر کے ساتھ کھڑی جرمن چانسلر انجیلامرکل بُری طرح کانپتی اور ہونٹ بھینچ کر اپنے آپ پر قابو پاتی نظر آئیں۔
ترانے ختم ہونے تک خود کو سنبھال کر انجیلامرکل یوکرینی صدر کے ساتھ چلی گئیں۔ صحافیوں کے استفسار پر انجیلامرکل نے اپنے ٹھیک ہونے اور کانپنے کی وجہ پانی کم پینا بتائی۔
ایک خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے جرمن چانسلر کی طبیعت ناساز ہوئی۔ 64 سالہ چانسلر کو پانی کی کمی کے باعث ایسی صورت حال کا سامنا رہا۔
واضح رہے کہ جرمن چانسلر نے اگلے سال 2021 میں چوتھی بار منتخب ہونے کے بعد عہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔