ورلڈ کپ : انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے شکست دیدی

Jun 18, 2019

  

ورلڈ کپ 2019ء کے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے شکست دیدی، افغان ٹیم 398 رنز ہدف کے تعاقب میں 247 رنز بناسکی۔

مانچسٹر میں ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں اوئن مورگن کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنا ڈالے، انگلش ٹیم نے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلئے۔

ورلڈ کپ : مورگن کی ریکارڈ ساز اننگ، انگلینڈ کا افغانستان کو جیت کیلئے 398 رنز کا ہدف

اوئن مورگن ایک اننگ میں سب سے زیادہ 17 چھکے لگانے والے بلے باز جبکہ انگلش ٹیم 25 چھکوں کے ساتھ ٹاپ ٹیم بن گئی، 397 رنز ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

جواب میں افغان ٹیم 398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بناسکی، حشمت اللہ شاہدی 76، رحمت شاہ 46 اور اصغر افغان 44 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے۔

مزید جانیے : اوئن مورگن نے چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

گلبدین نائب 37، نور علی زردان صفر، محمد نبی 9، نجیب اللہ زردان 15 اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اکرام علی خیل 3 اور دولت زردان بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 52 رنز دے کر 3 اور عادل رشید نے 66 رنز کے بدلے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مارک ووٹ نے 2 شکار کئے۔

ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر انگلش ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر آگئی، آسٹریلیا بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، نیوزی لینڈ اور بھارت کے 7، 7 پوائنٹس ہیں۔

ENGLAND

world record

CWC2019

Tabool ads will show in this div