بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ پاکستانی شائقین کو حوصلہ دینے لگے

Indian Bollywood actor Ranveer Singh poses as he watches play during the 2019 Cricket World Cup group stage match between India and Pakistan at Old Trafford in Manchester, northwest England, on June 16, 2019. (Photo by Dibyangshu SARKAR / AFP) / RESTRICTED TO EDITORIAL USE

 Photo : AFP 

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں جہاں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے عوام کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم کے اندر اور باہر موجود تھی، وہیں کئی شوبز ستارے اور اہم شخصیات بھی اپنی اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے موجود تھے۔

ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے پاکستانی شائقین کو میچ ہارنے پر حوصلہ بھی دیا۔

بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ نے میچ کے بعد اداس ہونے والے پاکستانی شائقین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اداس نہ ہوں آپ کی ٹیم نے بھی اچھا کھیل پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ نے پاکستانی مداح کو گلے لگایا اور کہا مایوس مت ہو۔

Ranveer Singh

Pak v Ind

Tabool ads will show in this div