ورلڈکپ مقابلہ، انگلینڈ کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مانچسٹر میں انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ نے ٹیم میں جیمز ونس اور معین علی کو شامل کیا ہے۔ کپتان آئن مورگن نے کہا ہے کہ وکٹ اچھی دکھائی دے رہی ہے۔
افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے کہا ہے کہ وکٹ کو دیکھ کر ایشیائی کنڈیشن کا احساس ہورہا ہے۔ افغانستان کی ٹیم میں حضرت اللہ زئی زئی ،حامد حسن اور آفتاب عالم کو ڈراپ کرکے نجیب اللہ زردان،مجیب الرحمان اور دولت زردان کو شامل کیا گیا ہے۔
يونٹ ميں تين کاميابيوں کيساتھ انگلينڈ کے چھ پوائنٹس ہيں جبکہ چارميچز ميں شکست کے بعد افغان ٹيم کو پہلي فتح کي تلاش ہے۔
TOSS: #EoinMorgan has opted to bat first against Afghanistan at Old Trafford! James Vince and Moeen Ali come in for England, while Afghanistan bring in Dawlat Zadran, Najibullah Zadran, and Mujeeb Ur Rahman. #WeAreEngland#AfghanAtalan #ENGvAFG pic.twitter.com/e49krIB4zc
— ICC (@ICC) June 18, 2019