اسلام آباد میں متعدد سرکاری اداروں کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واجبات ادا نہ کرنے والے متعدد سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کردی ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق دو کروڑ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر کئی سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔ سی ڈی اے چئیرمین آفس اور ذیلی دفاتر کے ذمہ ایک کروڑ 50 لاکھ، جب کہ وزارت تعلیم کے ذمہ تین لاکھ 86 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد آفس 26 لاکھ 43 ہزار اور پی ڈبلیو ڈی 44 لاکھ سے زائد کا نادہندہ ہے۔

IESCO

power defaulters

Tabool ads will show in this div