کابینہ اجلاس میں آج اسپتالوں کا کنٹرول وفاق کو دینے کی منظوری دی جائیگی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس کیلئے 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی دیگر مصروفیات کیوجہ سے اجلاس کا وقت تبدیل کرکے گیارہ کے بجائے سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، جس میں وزیراعظم کابینہ اراکین کو دورہ کرغزستان سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکوائری کمیشن کے قیام کا معاملہ زیرغور آئے گا، جب کہ احساس پروگرام اور ویزا این او سی لیبرلائزیشن پالیسی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں کابینہ کو اثاثہ جات اسکیم میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، کابینہ ریلوے بورڈ کے نجی ممبر کی تقرری کی منظوری دے گی۔

 

آج ہونے والے اجلاس میں مختلف اسپتالوں کو وفاقی کے زیر نگرانی دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جب کہ پاک ایران میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو معاہدے کی منظوری اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے، ایف آئی اے اور پی ٹی اے تصدیق شدہ چوری کے کیسز پر بریفنگ دیں گی۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نسٹ اور میکسیکو یونیورسٹی میں تعاون پر معاہدے کی منظوری دی جائے گی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں عملے کو مستقل کرنے کا جائزہ، مختلف ممالک کے ساتھ تاخیر کا شکار معاہدوں کی منظوری اور وفاقی کابینہ کو کابینہ اجلاسوں کے فیصلوں پرعملدرآمد پربھی بریفنگ دی جائے گی۔

load shedding

FEDERAL CABINET

Visa Policy

EHSAAS PROGRAM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div