کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 13 اضلاع میں3 روزہ پولیو جاری

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 13 اضلاع میں تین روزہ پولیو دوسرے روز بھی جاری ہے،  پولیو مہم کے دوران 13 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 13 اضلاع میں پولیو مہم جاری ہے، تین روزہ پولیو مہم کے دوران 13 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

راشد رزاق کے مطابق  مہم میں 5ہزار سے زائد  ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ اس دوران سیکورٹی کیلئے ایف سی، لیویز، پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔

پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر اب مقدمہ بنے گا نہ گرفتاری ہوگی

اس کے علاوہ، بنوں ڈویژن میں پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر مقدمہ بنے گا اور نہ ہی کوئی گرفتاری ہوگی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی بابر بن عطا نے کہا ہے کہ والدین سے اب کوئی زور زبردستی نہیں کی جائے گی، محبت اور آگاہی پھیلا کر پولیو پرقابو پایا جائے گا۔

polio campaign

Emergency Operation Center Baluchistan

Tabool ads will show in this div