کراچی کو مزید 2 روز پانی کی کمی کا سامنا رہے گا، واٹر بورڈ

File Photo
File Photo
File Photo

واٹر بورڈ نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے پھٹنے والی لائن کی مرمت کردی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کہتے ہیں کہ کراچی کو مزید دو روز تک پانی کی کمی کے اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ خان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے پھٹنے والی لائن کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کردی گئی، پمپنگ اسٹیشن پر 2 مرتبہ بریک ڈاؤن اور لائن پھٹنے سے 92 ملین گیلن پانی کراچی کو فراہم نہیں کیا جاسکا۔

مزید جانیے : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر بحال

ان کا مزید کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن اور پائپ لائن پھٹنے کے باعث کراچی کو پانی کی کمی کے اثرات مزید 2 روز تک رہیں گے۔ انہوں نے شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

water board

MD

dhabeji pumping station

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div