۔20 لاکھ کے مجمعے نے ایمبولینس کو راستہ دیکر نئی مثال قائم کردی
ہانگ کانگ میں 20 لاکھ مظاہرین نے ایمبولینس کو راستہ دے کر انسانیت کی نئی مثال قائم کردی۔
چین کے نیم خودمختار علاقے ہانگ کانگ میں حکومت کے ملزمان کی چین حوالگی کے متنازع بِل کیخلاف ایک ہفتے سے مظاہرے جاری ہیں، تاہم ان مظاہروں کے دوران انسانیت کیلئے درد دل رکھنے والوں نے ایک ایسی مثال قائم کی کہ دیکھنے والوں پر سکتہ طاری ہوگیا۔ مظاہرے کے دوران جب ایک ایمبولینس سائرن بجاتی مجمع کے قریب پہنچی تو لوگوں نے صرف چند سکینڈز کے قلیل وقفے میں ہی ایمبولینس کو راستہ دیکر سڑک صاف کی اور سیکنڈز بعد ہی واپس اپنی جگہ پر آگئے۔ انسانی حذبے کی شاندار مثال دیکھیں اس ویڈیو میں۔
CHINA
HONGKONG
AMBULANCE
Video goes viral
تبولا
Tabool ads will show in this div