دبئی میں سیاحوں کو اب مفت سِم کارڈ دیا جائے گا

متحدہ عرب امارات نے دبئی میں سیاحت کے غرض سے آنے والے افراد کےلیے مفت سِم کارڈ کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔
مفت سِم کارڈ کا منصوبہ دو ٹیلی کمیونیکیشن، رہائشی اور خارجہ معاملات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ اور اسمارٹ دبئی کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے۔
اتوار 16 جون کو میجر جنرل محمد المری نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ دبئی میں آنے والے ہر سیاح (18 سال سے زائد عمر والے) کو امیگریشن کاؤنٹر پر ہی مفت سِم کارڈ دے دیا جائے گا۔
In the presence of H.E Dr. @Aisha_BinBishr & in collaboration with @GDRFADUBAI & @dutweets, we are launching the “Connect with Happiness” initiative - providing all Dubai visitors first-ever complimentary DU tourist SIM cards once they arrive at the Dubai International Airport! pic.twitter.com/2YK4oGLx5X
— Smart Dubai (@SmartDubai) June 16, 2019
انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کو سِم کارڈ انکے سفری دستاویزات کی بنیاد پر دیا جائے گا جس میں پاسپورٹ اور وِزٹ ویزا بھی شامل ہوگا۔
منصوبے کے تحت وِزٹ ویزا، ٹرانزٹ ویزا، آمد پر ویزا اور جی سی سی سیٹیزنز کے حامل سیاحوں کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سِم کارڈ مہیا کیا جائے گا۔ سِم کارڈ میں سیاحوں کو تین منٹ کا ٹاک ٹائم اور 20 ایم بی کا موبائل ڈیٹا میسر ہوگا۔ سِم کارڈ کی میعاد ایک ماہ یا سیاح کے قیام کے مطابق ہوگی۔
سِم کارڈ کو ایکٹیو کرنے کے بعد سیاح تین ریچارج آپشن کے ساتھ مزید مفت منٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
سِم کارڈ پیکج
سیاح 25 درہم ادا کرکے 150 ایم بی ڈیٹا اور تین دن کےلیے مفت 10 منٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
سیاح 55 درہم ادا کرکے 500 ایم بی ڈیٹا اور سات دن کےلیے مفت 20 منٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
سیاح 110 درہم ادا کرکے 2 جی بی ڈیٹا اور 14 دن کےلیے مفت 40 منٹ حاصل کر سکتے ہیں۔