پاکستان کرکٹ ٹیم برائے فروخت

تصویر: پی سی بی ٹوئٹر ہینڈل

ورلڈ کپ ميں پاک بھارت شائقین کو روایتی حریفوں کے ٹاکرے کا شدت سے انتظار تھا، 16 جون کا دن آیا اور پاکستان کا بھارت کو زیر کرنے کا خواب ایک بار پھرخواب ہی رہ گیا۔

ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے لیکن پاکستانی شائقین کو توقع تھی کہ بڑے ہدف کے باوجود ٹیم جیت کیلئے جان لڑا دے گی، بالنگ اور فیلڈنگ کے بعد بیٹسمینوں نے بھی مایوس ہی کیا تو شائقین نے سوشل میڈیا پر خوب دل کی بھڑاس نکالی۔

تنقید کے علاوہ قومی ٹیم سے حد درجہ مایوس کسی پرستار نے آن لائن خریداری کی ویب سائٹ ’’او ایل ایکس‘‘ پر پوری پاکستان کرکٹ ٹیم ہی فروخت کے لیے پیش کردی۔

یہ اشتہار پاکستان کے سب سے چھوٹے شہر جہلم سے پوسٹ کیا گیا ہے اور بیچنے والے نے شاہینوں کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر کیے جانے والے تبصروں میں اس قیمت کو بھی زیادہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران گرین شرٹس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، سرفراز اليون کي بیٹنگ چلی نہ با لرز کام آئے جبکہ ہمیشہ کی طرح فیلڈنگ میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ بھارت نے پاکستان کو 89رنز سے ہراديا۔

پاکستان کی جانب سے ٹاس جيت کر بھارت کو بيٹنگ دينا بڑی غلطی ثابت ہوئی ، بھارت نے پاکستان کے سامنے336 رنز کا بڑا ہدف رکھ دیا ، بعد ازاں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران بارش کي وجہ سے ميچ متاثر ہوا تو اسے 40 اوورز تک محدود کرکے 302 رنز کا ہدف مقرر کرديا گيا۔ جواب ميں پاکستانی بلے باز 212 رنز بنا پائے۔

OLX

world cup 2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div