مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

Jun 17, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/PM-MEETING-FILE-17-06.mp4"][/video]

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔

اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ مختلف معاملات اور مسائل کا بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کے بعض ارکان شریک ہوں گے۔

 

مشترکا کونسل کے اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے مختلف معاملات پر بھی غور ہوگا۔ ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ صوبوں کی منتقلی پر کمیٹی کی رپورٹ زیربحث آئے گی۔

 

مشترکا مفادات کونسل کے اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں پر عمل کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم قومی معاملات پر بھی بات کی جائے گی۔

FUNDS

Council of Common Interest

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div