جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف لاہور میں عوامی مارچ

Jun 16, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Siraj-Ul-Haq-March-Lhr-Yasir-Pkg-16-06.mp4"][/video]

جماعت اسلامی نے مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف لاہور میں عوامی مارچ کیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین کارکنان نے شرکت کی اور چئیرنگ کراس سے ریگل چوک تک ریلی نکالی۔

مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ان کا احتجاج کسی کی رہائی کے لیے نہیں بلکہ ہماری جدوجہد ملک کے غریب عوام کےلیے ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پانچ سال تک کنٹینرز پر چڑھ کر جو وعدے اور دعوے کیے تھے موجودہ معاشی پالیسی ان کے برعکس ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے23  جون کو فیصل آباد میں بھی عوامی مارچ کا اعلان کیا۔

Politics

jamat islami

Tabool ads will show in this div