اسلام آبادہائیکورٹ کی افتخارچوہدری کوبلٹ پروف گاڑی فراہم کرنیکی ہدایت

ویب ڈیسک:
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو فوری طور پر بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے وزارت داخلہ سے نو جنوری تک سیکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے شیخ احسن الدین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ ان کے پاس فی الحال کوئی بلٹ پروف گاڑی نہیں ہے۔ صرف وزیراعظم کی ہدایت پر بلٹ پروف گاڑی دی جاتی ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آئی جی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شاید آپ سابق چیف جسٹس سے کوئی بدلہ لے رہے ہیں۔

عدالت نے سابق چیف جسٹس کو فوری طور پر بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے احکامات دیئے۔ عدالت نے افتخار محمد چوہدری کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور نو جنوری تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ سماء

کی

appeal

exports

Tabool ads will show in this div