پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز پیر 17 جون سے ہورہا ہے

Jun 16, 2019

فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر عطا نے بتایا ہے کہ کل بروز پیر سے پولیو سے بچاؤ کی خصوصی پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے۔

 نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آبادسے جاری بیان میں بابر عطا نے کہا ہے کہ حالیہ مہم کے دوران ہدف ایک کروڑ 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے، بنوں ڈویژن پولیو وائرس کےلیے انتہائی حساس ہے،والدین  پروپیگنڈے کو مسترد کردیں۔

بابر بن عطا نے واضح کردیا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کا واحد حل پولیو ویکسین ہے، حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

Anti Polio Campaign

Babar Ata

Tabool ads will show in this div