عامر خان کی بیٹی نے بھارتی موسیقار سے دوستی کا اعتراف کرلیا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کہلائے جانے والے اداکار عامر خان کی بیٹی ارا خان نے بتایا ہے کہ ان کی موسیقار مشال کرپالانی سے گہری دوستی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں  مشال نے بتایا کہ ان کی مشال کرپالانی سے سنجیدہ نوعیت کی گہری دوستی ہے۔ انھوں نے اپنی اور مشال کی تصویر بھی جاری کی۔

 یہ پہلی بار ہوا ہے کہ عامر خان کی بیٹی نے اپنی دوستی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ظاہر کیا ہو۔

چند ماہ قبل عامر خان نے بھارتی میڈیا کے ایک پروگرام میں بتایا تھا کہ ان کے دونوں بچے،جنید اور ارا خان فلم انڈسٹری میں آنے کے خواہش مند ہیں۔ عامر خان نے خاص طور پر ذکر کیا تھا کہ ارا خان فلم ساز بننا چاہتی ہیں اور فلمی دنیا کو پسند کرتی ہیں۔

AAMIR KHAN

Tabool ads will show in this div