جے ایف17 تھنڈر فضائی کرتب دکھانے پیرس پہنچ گئے

پاکستانی جے ایف سیونٹین تھنڈر فرانس کی فضاؤں میں جوہر دکھانے کو تیار ہیں۔ پاک فضائیہ کے شاہین پیرس پہنچ گئے، جہاں ائیر شو کیلئے مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پاکستانی جے ایف سیونٹین تھنڈر پیرس میں دنیا کے سب سے بڑے ائیر شو میں مداحوں کا خون گرمائے گا۔ 53 ویں ایئر شو میں شرکت کیلئے پاکستانی لڑاکا طیاروں نے مشقوں کا آغاز کردیا۔

 

ائیر شو لا بورج پیرس میں 17 سے23 جون تک ہوگا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایک پاکستانی جے ایف سیونٹین تھنڈر فضا میں کرتب دکھائے گا، جب کہ دو زمین پر شائقین اور خریداروں کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔

تین جے ایف 17 طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ دو دن پہلے ہی پیرس پہنچ چکا ہے۔ یہ ائیر شوپاکستانی طیاروں کو عالمی مارکیٹ میں نمایاں کرنے کے علاوہ ممکنہ خریداروں کو اس کی صلاحیتیں پرکھنے کا موقع دے گا۔

JF17

air show

Tabool ads will show in this div