آصف زرداری کا طبی معائنہ، شوگر،بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نارمل قرار

نیب حوالات میں سابق صدر آصف علی زرداری کا ایک مرتبہ پھر طبی معائنہ ہوا ہے۔ کمر میں تکلیف کے باعث سابق صدرکی فزیو تھراپی کی گئی، ان کا شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نارمل ہے۔

اسلام آباد کے پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا مکمل چيک اپ کیا۔ سابق صدر کا شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نارمل پائي گئی۔ کمر میں تکلیف کے باعث ان کی فزیوتھراپی کی گئی۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری پہلے سے ہی کمر درد اور عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔ میڈیکل بورڈ کی ٹیم سابق صدر کا روزانہ کی بیناد پر طبی معائنہ کررہي ہے۔

ASIF ALI ZARDARI

POLY CLINIC

Tabool ads will show in this div