ثانیہ مرزا بھی پاک بھارت میچ اولڈ ٹریفورڈ میں دیکھیں گی

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا اہم میچ اتوار کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں جہاں ہزاروں تماشائیوں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے وہیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی موجود ہونگی۔
ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ جمعہ کی شام مانچسٹر پہنچ چکی ہیں۔ سما کو ملنے والی ویڈیو میں ثانیہ اور شعیب کے ہمراہ امام الحق بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ سرد موسم میں ثانیہ نے لانگ بوٹس اور کوٹ پہنا ہوا تھا۔
شعیب ملک کی ورلڈکپ کے بعد ممکنہ ریٹائرمنٹ کے باعث یہ آخری موقع ہوسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا کرکٹ کے کسی میچ میں تماشائیوں کے درمیان نظر آئیں۔
Pak vs Ind
world cup 2019
تبولا
Tabool ads will show in this div