کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

کوئٹہ میں بڑھتی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو بے حال کردیا ہے۔ شہر کے وسطی علاقوں میں 8 جبکہ نواحی علاقوں میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
گرمی کے ستائے کوئٹہ کے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ کیسکو نے شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے۔ کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے کردیا گیا ہے۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے مزدور طبقہ کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔
لوڈشیڈںگ سے پریشان شہری شمسی توانائی پر انحصار کرنے لگے ہیں۔ شہر کے بازاروں میں سولر پینل کے خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔
ادھر کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بجلی کی 6 سے 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔