اس آدھے چہرے کو کیوں بنایا گیا ہے؟
ایک جاپانی کہاوت ہے کہ ’’ جہاں آپ کا منہ ہو وہیں اپنے پیسے بھی رکھو‘‘، اس بات کو جاپان سے ہی تعلق رکھنے والے ایک فنکار وموسیقار نے زیادہ سنجیدگی سے لیتے ہوئے کچھ نیا کردکھایا۔
جاپانی فنکار اور موسیقار نے ایک ایسا بٹوہ بنایا ہے جو بالکل انسانی چہرے جیسا ہے، پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ درحقیقت یہ سکے یا کم رقم رکھنے کیلئے بنایا گیا بٹوہ ہے۔
人肉小銭入れ作りました pic.twitter.com/k6SIDETWD5
— doooo (@44doooo) June 1, 2019
اس انوکھے بٹوے کو ’’ڈوڈو‘‘ کا نام دیا ہے، جسے دیکھنے والے پہلے تو خوفزدہ ہوجاتے ہیں کیونکہ اس پر عین انسانی چہرے کا گمان ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کسی نے انسانی چہرے کا آدھا حصہ کاٹ کر رکھ دیا ہے۔
حیرت انگیز طور پر منہ کے اندر کا حصہ اور مسوڑھے وغیرہ نمی سے بھرپور اور بالکل حقیقی دکھائی دیتے ہیں۔
يہ پرس انسانی منہ کی طرح کھلتا ہے جس کے اندر انسانی دانتوں پر بھی ہو بہو اصل ہونے کا گمان ہوتا ہے، جبکہ منہ کے اندرونی حصہ بھی گوشت کا ہی دکھائی دیتا ہے۔