سندھ بجٹ میں چھوٹی گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

Jun 15, 2019
[caption id="attachment_566126" align="alignnone" width="640"] فائل فوٹو[/caption]

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز نئے مالی سال کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کیا، صوبائی بجٹ میں جہاں پینشن کی مد میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے وہیں چھوٹی گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے بھی اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

سندھ کے 12 کھرب 17 ارب 89 کروڑ کے ٹیکس فری بجٹ میں چھوٹی گاڑياں رکھنے والوں کیلئے بس ایک دفعہ لائف ٹائم وہیکل ٹیکس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزيراعليٰ سندھ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ ایک ہزار سی سی تک گاڑياں رکھنے والوں کے لیے 20 ہزار لائف ٹائم ٹيکس مقرر کرديا گياہے جبکہ 10 سال پراني گاڑی کے ليے لائف ٹائم ٹيکس 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نئے بجٹ کے مطابق لگژری گاڑياں رکھنے والوں کو پہلے سے زيادہ ٹيکس دينا ہوگا، ان گاڑیوں کے مالکان کیلئے ٹیکس میں 50 ہزار تک اضافہ کياگيا ہے۔

تين ہزار سی سی گاڑی کيلئے ٹيکس ایک لاکھ سے بڑھا کرڈیڑھ لاکھ روپے کردیا گیا ہے جبکہ موٹرسائیکل رجسٹریشن فیس میں بھی پانچ سو روپے کااضافہ کياگيا ہے۔

اس کے علاوہ گاڑیوں کي نمبرپلیٹس فیس میں بھی 60 سے100 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

sindh budget

Life time vehicle tax

1000CC cars

Tabool ads will show in this div