وزیراعظم نے پارٹی رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں طلب کیا ہے، اجلاس ميں ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں آئندہ کیلئے پارٹی بیانیے سے بھی ترجمانوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں سیاسی صورت حال، وفاق اور پنجاب میں بجٹ سے متعلق آئندہ کے لائحہ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

 

اجلاس دن دو بجے ہوگا۔ اجلاس میں حالیہ گرفتاریوں اور سیاسی صورت حال سے نمٹنے پر بھی بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی عہدے داروں اور پارٹی قیادت کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرغزستان کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

BANI GALA

Party Spokesman

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div