دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر بحال

فوٹو: سماء ڈیجیٹل

واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 13 گھنٹے بعد بحال ہونے کے بعد کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر شروع کر دی گئی۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق شہر کو 300 ملین گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جاسکا تھا جس کے شارٹ فال سے پورا شہر متاثر ہوا۔

گزشتہ روز کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع ہوئی تھی۔

دھابیجی میں پانی کی لائن پھٹنےسےکراچی کوفراہمی آب متاثرہونےکاخدشہ

ایم ڈی واٹر بورڈ انجینیئر اسد الللہ خان کی ہدایت پر پھٹنے والی پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ بجلی بحالی کے بعد واٹربورڈ کو پانی کی فراہمی معمول پر لانے میں تقریبا 75 سے 90 گھنٹے درکار ہوں گے۔

واٹر بورڈ نے شہریوں کو پانی کفایت سے استعمال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

K ELECTRIC

water board

dhabeji pumping station

Tabool ads will show in this div