جنسی ہراسانی کا معاملہ ، اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف کیس بند کردیا گیا

Jun 14, 2019

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کے جنسی ہراسانی کے کیس کے الزام میں اداکار نانا پاٹیکر کو کلین چٹ مل گئی۔

بھارتی پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نانا پاٹیکر کے خلاف جنسی ہراسانی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ناکافی ثبوتوں کی وجہ سے مزید تحقیقات ممکن نہیں۔

دوسری جانب تنوشری دتہ نے جنسی ہراسانی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں تنوشری دتہ نے کہا کہ انہیں پولیس کے موقف سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی، کرپٹ پولیس نے ایک کرپٹ شخص کو کلین چٹ دی۔

واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے گزشتہ برس نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم’’ہارن اوکے پلیز‘‘کے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے انہیں غلط انداز میں چھونے کی کوشش کی تھی اور ان کے ساتھ برا رویہ اختیار کیاتھا۔

nana patekar

Tanushiri dutta

Sexually Harassed