کراچی میں جمعہ کو بھی ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

Jun 14, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Hot-2nd-Day-Khi-Pkg-14-06-ZOHAIB.mp4"][/video]

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج بروز جمعہ کو بھی ہيٹ ويو جاری رہے گی۔

 محکمہ موسميات نے بتایا ہے کہ شہر ميں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج زيادہ سے زيادہ 40 سے 42 ڈگری سينٹي گريڈ درجہ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے، گرمی کی شدت 50 ڈگری سينٹي گريڈ محسوس ہوگی۔

کراچی میں سمندری طوفان کے باعث جمعرات، جمعہ کو ہیٹ ویو کا خدشہ

محکمہ موسميات نے مزید بتایا ہے کہ شہر فضا میں  نمي کا تناسب 50 سے60 فيصد ہوگا جبکہ جنوب اورجنوبي مشرقي علاقوں سے ہوائيں چليں گی۔

MET OFFICE

HEATWAVE

Tabool ads will show in this div