ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے منتظرشائقین کیلئے بری خبر
ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ 16 جون کو شیڈول ہے لیکن شائقین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ یہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
میچ مانچسٹر میں ہو گا جہاں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی محکمہ موسمیات نے 16 جون کو بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جون کو مانچسٹر میں صبح 10 بجے سے بارش کے 50 فیصد امکان ہیں۔
پاکستان اور بھارت میں شائقین اس میچ کو چھٹی کے روز یعنی بروز اتوار رکھنے پر انتہائی خوش ہی اور بےصبری سے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں 16 ہونے والے اس میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔
اس میچ کے لیےدنیا بھر سے شائقین کی مانچسٹر آمد متوقع ہے جس کے باعث ٹکٹیں بھی چار گُنا اضافی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اب تک کھیلے جانے والے پاکستان کے 4 میچز میں سے سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نذر ہوچکا ہے، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا سے شاہینوں کو شکست ہوئی جبکہ انگلینڈ کو ہرایا۔
بھارت نے اب تک جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف 2 میچز کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی، آج بھارتی ٹیم کا میچ نیوزی لینڈ سے شیڈول ہے۔