عمران خان جب بولتے ہیں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرتے ہیں، پرویز رشید

حکومت 10 سال کا حساب لينا چاہتي ہے تو ضرور لے مگر 10 ماہ کا حساب بھي دينا ہوگا۔ سينيٹر پرويز رشيد نے کوٹ لکھپت جيل آمد پر ميڈيا سے گفتگو میں کہا کہ خان صاحب يہ تو بتائيں، ان 10سال ميں حفيظ شيخ وزير خزانہ بھي رہے، کيا وہ بھي نوازشريف کے شريک جُرم تھے؟ عمران خان جب بھي بولتے ہيں ملکي معيشت کا بيڑہ غرق کر ديتے ہيں۔