ہم نے ملک کو آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلايا، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شريف کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک کو آئي ايم ايف سے چھٹکارا دلايا، لیکن عمران خان پھر سے کشکول لے کر چلے گئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز، خواجہ آصف اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر رہنما نواز شریف سے ملاقات کےلیے آج لاہور کی کوٹ لکھپت جيل پہنچیں۔

ملاقات میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے معيشت کا بيڑہ غرق کر ديا ہے، وہ جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہيں۔ انہوں نے آصف زرداري اور حمزہ شہباز کي گرفتاريوں کو بلاجواز قرار ديا۔

اہل خانہ کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات

ملاقات ميں حاليہ بجٹ اور قرضوں کي تحقيقات کےلئے کميشن کي تجويز پر بھي گفتگو ہوئي۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 40 فيصد ريونيو کا مطلب 40 فيصد مہنگائي ہے، جبکہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کميشن بنانا ہے تو اپنے دور کے قرضے بھِي اس ميں شامل کريں۔

نوازشريف کے ذاتي معالج ڈاکٹر عدنان بھي ملاقات کرنے والوں ميں شامل تھے، جنہوں نے سابق وزيراعظم کا طبي معائنہ بھي کيا۔

IMRAN KHAN

MARYAM NAWAZ

IMF loan

Nawaz Sharif meeting

Tabool ads will show in this div