مرجائیں گےلیکن سندھ کسی کونہیں دیں گے۔ بلاول بھٹوزرداری

اسٹاف رپورٹ


کراچی : الطاف حسین کے سندھ کو تقسیم کرکےنیا صوبہ بنانےکے بیان پرپاکستان پیپلز پارٹی اورعوامی تحریک کے لیڈروں کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے، بلاول بھٹوزرداری نےاپنےٹوئٹرپرپیغام میں کہا یے کہ مر جائیں گے لیکن سندھ کسی کو نہیں دیں گے جبکہ ایازلطیف پلیجو نے کہا ہے کہ اگر الطاف حسین نے48گھنٹےمیں بیان واپس نہ لیاتوہڑتال کریں گے۔


بلاول بھٹوزرداری نےاپنےٹوئٹرپرپیغام میں سندھی کا مشہور نعرہ ،مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، کو لکھ کر الطاف حسین کو ایک بہت واضع جوب دے دیا ہے کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔


عوامی تحریک کے لیڈرایازلطیف پلیجو نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف سندھ اورپاکستان کےحالات مزیدخراب نہ کریں اور48گھنٹےمیں بیان واپس نہ لیاتوہڑتال کریں گے۔  


اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین بادشاہ آدمی ہیں کچھ بھی کہہ سکتےہیں، کبھی ٹوپی اجرک پہن کرسندھی بن جاتےہیں کبھی الگ صوبےکامطالبہ کرتےہیں، ان کی باتوں پردھیان نہ دیں۔


 پی پی پی کےصوبائی وزیر منظوروسان کا کہنا ھےکہ سندھ کی یکجہتی کےلیےپرعزم ہیں اور الطاف حسین پہلےحلیم کھلائےپھرمطالبات پورےکرینگے۔


 سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلارضا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈکٹیٹرکےساتھ بیٹھنےوالےبلدیاتی انتخابات کاشورمچاتےہیں۔ سماء

سندھ

celebrities

battle

games

couple

shopping

pele

Tabool ads will show in this div