رواں سال خیبرپختون خوا میں پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی

خیبر پختو نخوا کے ضلع شانگلہ میں 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ رواں سال خیبرپختون خوا میں  پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

پولیو آپریشن سینٹر کے مطابق شانگلہ کے علاقے کماچ میں 18 ماہ کےعلی شیر میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 23 جبکہ خیبر پختونخوا میں 17تک پہنچ گئی ہے۔

پولیو وائرس کے خدشات کے باعث پیر کے روز سے صوبے کے جنوبی اضلاع میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی مہم بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان، جنوبی و شمالی وزیرستا ن میں چلائی جائے گی۔

جولائی میں صوبے میں پولیو مہم دوبارہ شروع ہوگی جوغلط پروپیگنڈے کے بعد معطل ہوگئی تھی۔

ANTI POLIO

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div