ڈالر کی اونچی اڑان جاری،152 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

انٹر بينک ميں ڈالر نئي بلند ترين سطح پر پہنچ گيا۔ انٹر بينک ميں ڈالر 94 پيسے مہنگا ہونے کے بعد 152 روپے 50 پيسے پر جا پہنچا۔ ڈالر کی قدر ميں اضافے سے بيرونی قرضوں ميں 380 ارب روپے کا اضافہ ہوگيا۔
انٹر بینک میں ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گيا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوگیا اور 152.50روپے پر جا پہنچا۔
فاریکس ڈیلرز نے مزید بتایا کہ 4سیشنزمیں انٹربینک میں ڈالر3.63روپےمہنگا ہوچکا ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں میں380ارب روپے کا اضافہ ہوا اور پاکستان کا بیرونی قرضہ105ارب ڈالرہوچکا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوگیا اور 152.40 روپے کا ہوگيا۔ اوپن مارکیٹ میں 4 کاروباری روز میں ڈالر3.6 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں385 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 100انڈیکس35ہزار300کی سطح عبور کرگیا۔