دوران نماز موبائل فون بجنے سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری
نماز کی ادائیگی کے دوران اچانک موبائل فون بج اٹھنے سے پریشان افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اس پریشانی سے نمٹنے کیلئے ایک نئی موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے۔
نماز کی ادائیگی کے دوران عام طور پر لوگ اپنے موبائل فون یا تو بند کردیتے ہیں یا پھر سائلنٹ پر لیکن کبھی کبھار لوگ اسے اس احتیاطی تدبیر کو اختیار کرنا بھول جاتے ہیں۔
ایسے لوگ جو اپنا موبائل فون سائلنٹ یا بند کرنا بھول جاتے ہیں ان کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ اب ان کا موبائل فون نماز کی ادائیگی کے دوران خود بخود سائلنٹ موڈ پر چلا جائے گا، بس اس کے لئے آپ کو اپنے اینڈرائیڈ موبائل فون پر پيس فل پريئر ايپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا۔
اس ایپلی کیشن کو فعال کئے جانے سے دوران نماز موبائل فون کے بجنے سے ہونے والی پریشانی کے بجائے یکسوئی سے نماز ادا کی جا سکے گی۔