تازہ ترین

سمندری طوفان وایو بھارت پہنچنےکو، کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی کاراج

کراچي ميں آج  بھی شدید گرمی ہوگی،  محکمہ موسميات نے درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک جانے کی پيشگوئی کی ہے جبکہ شدت 46 سے 48 ڈگری سينٹی گريڈ تک محسوس کی جائے گی۔

موسم شديد گرم ہونے کي وجہ سے آج اور کل کراچی ميں ہيٹ ويو کي صورتحال پيدا ہونے کا خطرہ ہے، ہواميں نمي کا تناسب 70 سے 80 فيصد تک رہنے کاامکان ہے جس سے گرمي کي شدت ميں مزيد اضافہ ہوسکتا ہے۔

بحيرہ عرب ميں بننے والے سمندري طوفان وایو  سے آج شام ٹھٹھہ اوربدين ميں بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں طوفان کا الرٹ جاری کرتے ہوئے ماہی گیروں کو اگلے پانچ سے چھ روز تک گہرے سمندر میں کسی صورت نہ جانے کی سختی سے ہدایت کی ہے ۔

سمندری طوفان وایو بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا جہاں سو سے ايک سو ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائيں چلنے کا امکان ہے، گجرات اور جزیرہ ڈیو ميں ہائي الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ تین لاکھ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلي جاری ہے، طوفان کے پیش نظراسکول کالجز بندکرديے گئے۔

وایو طوفان 36 سے 48 گھنٹے میں سندھ کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا، جس سے سندھ کے کچھ حصوں بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکرمیں آندھی کے ساتھ تیزبارش متوقع ہےجس سے گھروں کی چھتيں اڑنے کا خدشہ ہے۔

وایو کی رفتار پندرہ کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ کراچی کے جنوب میں سات سو سے سات سو پچيس کلو میٹر دورہے

کراچي ميں آج اورکل ہيٹ ويو کے خدشے کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں میں خصوصی وارڈزقائم کر دیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ شدید گرمی میں مشقت والے کام سے گریز کریں۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق شديد حبس گرمی کی وجہ ہے، ہوا ميں نمي کا تناسب کم ہونے کي وجہ سے گرمي چھياليس ڈگري سينٹي گريڈ تک محسوس ہورہي ہے

دوسری جانب گزشتہ روز کمشنر کراچی کي زيرصدارت اجلاس ميں محکمہ موسمیات کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ میں سولہ اور سترہ جون کو سمندری طوفان کا خطرہ ہے۔

بریفنگ ميں بتایا گيا کہ طوفان کے کراچی سے ٹکرانے کا امکان نہیں تاہم شہر میں تيز ہوائیں چلنے اور ہلکي بارش کا خدشہ ہےجس سے کمزور درخت ، بل بورڈز گرنے اور اسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ہے ۔ دوران اجلاس بل بورڈز نہ ہٹانے والوں کو کمشنر کراچی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کوئي حادثہ ہوا تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔ کمشنر کراچي نے ہیٹ ویو فرسٹ رسپانس سینٹر فوری فعال کرنے اور نالوں کی صفائی کا کام تیس جون تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

HEAT WAVE

Cyclone Vayu

Tabool ads will show in this div