شادی کے بعد پہلی مرتبہ رنویر اور دیپکا ایک ساتھ
مشہور اداکار رنویرسنگھ اور دیپیکا پاڈوکون کی سپرہٹ جوڑی ایک بار پھر پردہ پرساتھ نظر آسکتی ہے۔
بالی ووڈ فلم رام لیلا،باجی راؤ مستانی اور پدماوت جیسی بلاک بسٹر ہٹ فلمیں دینے کے بعد رنویر سنگھ اور دیپیکا پاڈوکون کی جوڑی ایک بار پھرفلم 83 میں ساتھ نظر آنے والی ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں ۔
اس فلم میں رنویر سنگھ بھارتی کھلاڑی کپل دیو کے کردار میں نظر آنے والے ہیں جبکہ دیپکا اس فلم میں کپل دیو کی بیوی کے کردار میں نظرآئیں گی۔
یہ فلم 1983ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت پر بنائی جارہی ہے، فلم میں رنویر کپل دیو کا کردار ادا کریں گے، یہ فلم 10اپریل ،2020کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔