قبائلی اضلاع میں انتخابات 18 روز کیلئے مؤخر کر دیے گئے

الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات 18 روز کیلئے مؤخر کرتے ہوئے پولنگ 20 جولائی کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی اسمبلی کی 16 سولہ نشستوں پر پولنگ 2 جولائی کو ہونا تھی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، وزارت داخلہ، صوبائی الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

ضم قبائلی اضلاع ميں انتخابات ملتوی کروانےکی درخواست اليکشن کمیشن میں جمع

خیبرپختونخوا حکومت نے سیکورٹی خدشات سمیت چھ مختلف وجوہات کی بناء پر انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ تمام صورتحال کا جائزہ لے کر قبائلی اضلاع میں انتخابات 18 روز کیلئے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام قبائلی اضلاع میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر پہلے سے پابندی عائد ہے، 20 جولائی تک ان علاقوں میں کوئی نئی ترقیاتی اسکیم بھی شروع نہیں کی جاسکے گی۔

صدر پاکستان، وزیراعظم ، وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کو بھی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ECP

security reasons

KP FATA elections

Tabool ads will show in this div