عوام کا درد اور احساس وزیراعظم کی تقریر کا بنیادی جز تھا،فردوس

Jun 12, 2019

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب قوم کی آواز ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور وزراء کی تنخواہوں میں کمی تاریخی فیصلے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کا درد اور احساس وزیراعظم کی تقریر کا بنیادی جزو تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہایت متوازن بجٹ پیش کیا، جو معشیت کے استحکام اور ترقی کے نئے دروازے کھولے گا،  ٹیکس وصولی کی مجوزہ پالیسی مؤثر ہوگی۔

 

فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ صحت و تعلیم میں بہتری کا منصوبہ لائق تحسین ہے، ملک و قوم پر مسلط دو خاندانوں کے استحصالی راج پر کاری ضرب لگا کر حقیقی تبدیلی لانا عمران خان کا عظیم کارنامہ ہے۔

FIRDOUS ASHIQ AWAN

PM IMRAN KHAN

Budget2019