اسلام آباد میں فائرنگ میں اہل سنت والجماعت کے رہنما مفتی منیرمعاویہ، اسد محمود جانبحق

اسٹاف رپورٹ


 اسلام آباد : اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے مذہبی جماعت اہل سنت والجماعت کے دو رہنماوں مفتی منیر معاویہ اوراسد محمود کو قتل کردیا گیا۔۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماء نے حاصل کر لی ہے۔


اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں موٹر سائیکل سواروں نے شام چار بج کر تیس منٹ پر سیاہ رنگ کی کار پر گولیاں برسا دیں،  فائرنگ سے گاڑی میں موجود،اہل سنت والجماعت اسلام آباد کے سیکریٹری جنرل مفتی منیر معاویہ اوران کے ساتھی اسد محمود موقع پر دم توڑ گئے ۔


واقعہ کے بعد مقتولین کے رشتہ دار اور دیگر افراد کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی مشتعل افراد نے لاشیں چوک پر رکھ کر احتحاج کیا اور پھر پولیس سے مذاکرات کے بعد میتیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔


پولیس کو جائے واردات سے گولیوں کے 11 خول ملے ہیں اور واردات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سماء

میں

کے

dialogues

فائرنگ

motion

cameras

formation

Tabool ads will show in this div