کراچی میں سمندری طوفان کے باعث جمعرات، جمعہ کو ہیٹ ویو کا خدشہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Weather-And-Cyclone-Updates-Khi-Aslive-12-06.mp4"][/video]

کراچی میں سمندری طوفان ’’وایو‘‘ کے باعث شہر میں جمعرات 13 جون اور جمعہ 14 جون کو ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 700 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے جس کی وجہ سے ہواؤں کا رُخ بدلنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔

کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، جبکہ جمعرات کو درجہ حرارت 42 اور جمعہ کو 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں طوفان کا الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں کسی صورت نہ جانے کی سختی سے ہدایت کی ہے، جبکہ ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں ممکنہ سمندری طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے۔

سائیکلون کے مرکز میں اس وقت 80 سے 110 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چل رہی ہیں۔ طوفان کے باعث جمعرات اور جمعہ کو ٹھٹہ، بدین اور تھرپارکر میں بارشوں کا بھی امکان ہے۔

سمندری طوفان بھارتی شہر گجرات سے ٹکرائے گا، جبکہ 36 سے 48 گھنٹے میں سندھ کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا اور ساحلی پٹی سے ٹکرتے ہی طوفان طاقت کھو دے گا۔

ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور دیگر ساحلی علاقوں میں شدید بارش ہوگی، جبکہ تیز طوفانی ہوائیں چلنے اور سمندر کی لہریں بلند ہوجائیں گی۔

MET OFFICE

weather forecast

karachi heatwave

Tabool ads will show in this div