محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں طوفان کا الرٹ جاری کردیا

Jun 10, 2019

بحيرہ عرب ميں ہوا کا کم دباؤ ڈپريشن ميں تبديل ہوگيا ہے، جس کے باعث کراچي کے سمندر سے 1500 کلوميٹر دور جنوب مشرق ميں ڈپريشن موجود ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق سمندر ميں موجود ڈپريشن آئندہ 36 گھنٹوں ميں طوفان کي شکل اختيار کرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کی جانب سے سمندر ميں ڈپریشن کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

سائيکلون بننے کے بعد اس کا رخ کراچي کي ساحل کي جانب ہوا تو گرمي کي شدت بڑھ جائے گي اور بارشيں ہوں گي۔ ماہي گيروں کو گہرے سمندر ميں نہ جانےکي ہدايت کي گئي ہے۔

سائيکلون بننے کي صورت ميں اسے وايو کا نام ديا جائے گا۔ طوفان کے زيادہ امکانات بھارتي رياست گجرات سے ٹکرانے کے ہيں جس کے بعد طوفان کمزور پڑ جائےگا۔

محکمہ موسميات کا کہنا ہے کہ طوفان بننے کے دو سے تين بعد اسکے رخ کا ٹھيک تعين ہو پائے گا۔ في الحال طوفان کے کراچي سے ٹکرانے کےامکانات کم ہيں۔

MET OFFICE

sea storm

Tabool ads will show in this div